ناگپور؍ مہاراشٹر 24؍ اکتوبر(ایس او نیوز) کیرلا کے بھیانک سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پورے ملک سے انسانی ہمدردی رکھنے والوں نے دل کھول کر مدد کی۔اسی کی ایک کڑی ناگپور کے ارقم پبلک اسکول کے ڈائریکٹر، ٹیچرس و طلباء کی محنتوں وکاوشوں سے ایک لاکھ روپیہ کی رقم جمع کر کے اس کا چیک حافظ مسعود احمد حسامی(ضلع صدر جمعیۃعلماء ناگپور )کو دیا۔ حافظ مسعود احمد حسامی نے اس کو جمعیۃعلماء مہاراشٹر واقع امام باڑہ کمپاؤنڈ ممبئی کے دفتر میں پہونچا دیا ۔
اس موقع پرریاستی ذمہ داروں نے حافظ مسعود احمد حسامی اور اسکول کے اساتذہ و طلباء اور مخیرین کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔
واضح رہے کہ پچھلے ماہ جنوبی ہند کے ریاست کیرلامیں آئے ہوئے بھیانک سیلاب میں اپناسب کچھ کھو دینے والوں کی مدد میں جمعیۃعلماء ہند اور اس کی اکائیاں سرگرم عمل ہیں۔متاثرین کی عبوری راحت کے لئے جمعیۃعلماء ناگپورکے وفد کے نمائندوں نے بھی اشیاء خورد و نوش ،کپڑے اور روز مرہ کے استعمال کے سامان کی کٹ تقسیم کی تھیں۔
اب جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے متاثرین کی باز آباد کاری اور مرمت کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے،جس کا تخمینہ خرچ چھ کروڑ روپیہ ہے ۔